• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنی بلوچ کی بازیابی تک آواز بلند کرتے رہیں گے، اہلخانہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مبینہ طور پر لاپتہ غنی بلوچ کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ 4 ماہ سے انصاف کے تمام دروازے کھٹکھٹائے مگر غنی بلوچ کو بازیاب نہیں کیا گیا ان کی بازیابی تک آواز بلند کرتے رہیں گے یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ غنی بلوچ کی عدم بازیابی کے باعث پورا خاندان گزشتہ142دن سے ذہنی کوفت اور بے چینی کا شکار ہے غنی بلوچ 25 مئی 2025 سے جبری طور پر لاپتہ ہیں ان کی بازیابی کیلئے آئینی دائرہ کار میں رہ کر پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو تمام ثبوت پیش کئے لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہم نے ان کی گمشدگی کی تاریخ ، جگہ اور ٹرانسپورٹ کمپنی سمیت تمام دستیاب ریکارڈ جمع کرائے پولیس کوچاہیئے تھا کہ ٹرانسپورٹ کمپنی اور مسافروں کی تفصیلات اور کیمروں کی مدد سے سی سی ٹی وی فوٹیج منگواتی یا ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا بلکہ بلاجواز طور پر ہماری درخواست خارج کردی گئی انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک خاندان کا دکھ نہیں بلکہ ملکی آئین کی خلاف ورزی بھی ہے آئین ہر شہری کی زندگی اور آزادی کے حق کی ضمانت دیتا ہے اگر انہوں نے کوئی جرم کیا تو ہے تو قانون کے مطابق انہیں عدالت میں پیش کرکے سزا دی جائے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو رہا کیا جائے ہم ان کی بازیابی تک آواز بلند کرتے رہیں گے۔
کوئٹہ سے مزید