• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج درانی کی وفات پر مختلف شخصیات کی تعزیت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی وفات پرمختلف سیاسی سماجی رہنماؤں نے تعزیت کی ہے سنیئر صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد خان مگسی ، چیف آرگنائزر و سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی ، سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ ، سابق چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی ،سابق وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو ، رکن بلوچستان اسمبلی آغاعمراحمدزئی،سابق صوبائی وزیر سردارصالح بھوتانی،سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی، کہدہ بابر،سینیٹرعبدالقادر،احسان اللہ خاکسار ،سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رِند، اورسردارسربلند جوگیزئی نے آغا سراج درانی مرحوم کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیاان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گاانہوں نے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعاکی۔
کوئٹہ سے مزید