• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا اجرا کرے ،محمد اعظم رئیسانی،خیر محمد رند

کوئٹہ (پ ر)آفیسرز ایسوسی ایشن محکمہ محنت و افرادی قوت یونٹ کے صدر محمد اعظم رئیسانی اور جنرل سیکرٹری خیر محمد رند نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کے اعلان میں تاخیری حربوں سے سرکاری ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کے اجرا کا اعلان کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی اضطرابی کیفیت کا خاتمہ ہو سکے تاخیری حربے نہ صرف ملازمین کے حوصلے پست کر رہے ہیں بلکہ ان کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین روزمرہ مہنگائی کے طوفان میں بری طرح پھنس چکے ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیئے کہ ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرے۔
کوئٹہ سے مزید