• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کے حکم پر بجلی بل پر عائد جرمانے ختم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار صاحب خان کے بجلی بل پر عائد جرمانے ختم کروا دیے گئے درخواست گزار صاحب خان نے بتایا کہ کیسکو نے انکا میٹر تبدیل کیا اور انہیں غلط میٹر ریڈنگ پر 194,088 روپے کا غیر منصفانہ بل ارسال کیامیں نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیاوفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے بل کی درستگی کر دی جس سے عائد جرمانے ختم ہو گئے۔
کوئٹہ سے مزید