لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبے “دھی رانی پروگرام” کے تحت لاہور میں ایک عظیم الشان اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 103 بیٹیاں باعزت طریقے سے اپنے نئے گھروں کو رخصت ہوئیں۔ ان میں 18 اقلیتی بیٹیاں اور ایک خصوصی بیٹی بھی شامل تھیں۔تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ “میں بطور وزیر اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو دھی رانی پروگرام میں شادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کے سینکڑوں عوامی منصوبے جاری ہیں، مگر دو ایسے ہیں جن کا اجر صرف اللہ دے سکتا ہے۔