لاہور(خبرنگار)جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ و شوریٰ کے اجلاس منعقدہ 26 جولائی 2025ء کے فیصلوں کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پرجماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قائدِ جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی ہدایت پر مرکزی اور صوبائی سطح پر انتخابی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مرکزی ترجمان جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹر یونس دانش کے مطابق انتخابات مرحلہ وار منعقد ہوں گے تاکہ ضلعی، صوبائی اور مرکزی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ مکمل کیا جا سکے۔