• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باشعور حکومتی عہدیدارمظاہرین کیخلاف طاقت کےاستعمال کاحکم نہیں دے سکتا،انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر ) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ اسیران کو فوری رہااورمتوفیان کے پسماندگان سے اظہار افسوس کیا جائے، شاہراہوں پرتوڑپھوڑاوربدترین کشت وخون کو روکا جاسکتا تھا۔حکومت کاکوئی باشعور اور باضمیر عہدیدارسیاسی یا مذہبی مظاہرین کیخلاف طاقت کے استعمال کاحکم صادر نہیں کرسکتا۔ منتقم مزاج حکمران ہرگز اچھا منتظم نہیں ہوسکتا،مذہبی جماعت کے حامی مظاہرین پرگولیاں داغناایک بڑاسوالیہ نشان اورخلاف آئین ہے۔
لاہور سے مزید