• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو سے پاک پنجاب مریم نواز کا ویژن،خواجہ عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں صوبہ بھر میں جاری پولیو مہم کی پراگریس کا جائزہ لیا گیا- تمام سی ای اوز صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-خواجہ عمران نذیر کو پولیو مہم کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف براہ راست اس مہم کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں کیونکہ پولیو سے پاک پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے۔ انہوں نے انسداد پولیو مہم میں مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جاری انسداد پولیو مہم میں ایک کڑور 77 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید