لاہور ( جنرل رپورٹر )پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ ذہنی صحت کو جسمانی صحت کے برابر اہمیت دینی چاہیے، خاص طور پر آفات اور ہنگامی حالات میں جہاں متاثرہ افراد کو بروقت ذہنی امداد فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔ وہ عالمی یومِ ذہنی صحت 2025 کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ آگاہی واک اور معلوماتی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ ذہنی سکون باہمی ہمدردی اور مثبت سوچ ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق، اس سال یومِ ذہنی صحت کا تھیم ʼʼMental Health in Disasters and Emergencies: Access to Servicesʼʼ رکھا گیا ہے،۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر فریاد حیسن، سربراہ شعبہ نفسیات ڈاکٹر فائزہ اطہر، پروفیسر آمنہ احسن چیمہ، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر ماہین رضوان، ڈاکٹر اسماء گل، ڈاکٹر رافع بخاری سمیت دیگر ماہرینِ نفسیات، ڈاکٹروں، نرسوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔