• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی فیز۔ٹومیں داخلہ ٹیسٹ دینے والوں کیلئے ایڈمشن پورٹل 24اکتوبر تک کھولنے کی منظوری

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کے تحت فیز۔ٹو میں داخلہ ٹیسٹ دینے والے طلباؤطالبات کے لئے ایڈمیشن پورٹل 24 اکتوبر 2025ء تک دوبارہ کھولنے کی منظوری دے دی گئی۔چیئرمین ایڈمشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی سے ایسے طلباؤطالبات کیلئے درخواست کی گئی تھی جو پنجاب یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ فیز۔ٹو میں شرکت کرنے کے باوجود کسی بھی پروگرام میں داخلے کے لیے اپلائی نہیں کرسکے۔
لاہور سے مزید