لاہور ( نیوزرپورٹر) ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریاحد امین ملک نے کہا کہ پاکستان اس وقت جس معاشی دباؤ کا شکار ہے، اس سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کاروباری طبقے کو اعتماد میں لے، برآمدات بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی لاگت میں کمی کے لیے عملی اقدامات کرے۔