• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے ہمیشہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے،صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان

لاہور(خبرنگار)ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان نے اپنے بیان میں کہا فلسطین کاز پر پاکستان،مصر، سعودی عرب، اردن، قطر سب سے آگے ہیں۔دنیا نے شرم الشیخ معاہدے کو ’’بریک تھرو‘‘ کہا ہے کیا یہ واقعی بریک تھرو ہوگا جبکہ پوری دنیا کو معلوم ہے اسرائیل نے ہمیشہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کہا جب تک فلسطینیوں کو مکمل خودمختاری، واپسی کا حق اور یروشلم میں عزت کے ساتھ جینے کا موقع نہیں ملتا ہر دستخط دھوکہ ہے۔
لاہور سے مزید