• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی پولیس کی بائیو میٹرک ٹنل، چہرہ چھپائیں یا تبدیل کروائیں، شناخت ممکن

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

دبئی(سبط عارف)دبئی پولیس کی بائیو میٹرک ٹنل، چہرہ چھپائیں یا تبدیل کروائیں، شناخت ممکن۔دبئی پولیس نے ملزموں کی شناخت کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی بائیو میٹرک ٹنل متعارف کروا دی ہے جو صرف پانچ سیکنڈ میں کسی شخص کی چال، حرکات و سکنات اور جسمانی انداز سے اس کی شناخت کر سکتی ہے۔ 

یہ انقلابی ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ کی مدد سے انسان کے موشن فنگر پرنٹ یعنی چلنے کے منفرد انداز کا تجزیہ کرتی ہے۔ 

دبئی پولیس کے مطابق اگر کوئی شخص چہرہ چھپا لے یا پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنی شکل بدل بھی لے، تب بھی اس کا چلنے کا انداز اس کی اصلیت ظاہر کر دے گا۔ 

دبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ نظام فی الحال تحقیق و ترقی کے مرحلے میں ہے لیکن مستقبل میں یہ روایتی شناختی پریڈ کی جگہ لے گا، جسے اب ’بائیو میٹرک پریڈ‘ کہا جائے گا۔ 

ان کے مطابق یہ ٹنل صرف پانچ سیکنڈ میں جسم کی حرکات، بازوؤں کے جھکاؤ، پیروں کے انداز اور چلنے کے توازن کو ریکارڈ کر کے ایک ڈیجیٹل شناخت تیار کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید