کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان کی قیادت میں وفد نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی وفد میں نیاز بڑیچ ، صدام خان اچکزئی ،قربان خان بڑیچ ، حاجی قدرت اللہ شامل تھے وفد نے جی ایم راحیل ، آر ایم انور ناصر ، فرید کاکڑ اور سریاب زون کے صمد مندوخیل سے علیٰحدہ علیٰحدہ ملاقاتیں کیں اورانہیں تحصیل سریاب کے علاقے محمود آباد ، مسلم اتحاد کالونی ، تختانی بائی پاس ، ہزار گنجی و دیگر ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر کی شدید کمی ، بندش اور لوڈشیڈنگ اورعوامی مشکلات سے آگا ہ کیا۔