• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابو منظور مری کا فلسفہ اور قربانیاں مشعل راہ ہیں، غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری نے بلوچ قومی تحریک کے سابق جلا وطن رہنما بابو منظور مری کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قومی تحریک کے لیے انکی سیاسی قومی جدوجہد قربانیوں مخلصی اور سچاہی کے ساتھ وابستگی پر خراج عقیدت پیش کیاانہوں نے کہا انکی سیاست قربانیاں اور فلسفہ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، علاوہ ازیں پارٹی کے وفد نے نیو کاہان ہزار گنجی جاکر انکے بیٹے بھتیجوں اور دیگر لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔
کوئٹہ سے مزید