• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ادریس مغل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع کوئٹہ کے امیر ادریس مغل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں عوام کے علاج معالجے کیلئے فری ڈسپنسری ، ادویات ، لیبارٹری سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا آغاز کریں گے جس سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر مفت علاج کی فراہمی ممکن ہوسکے گی یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی میں میر اصغر بنگلزئی کی شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی اس موقع پر شاہجہان گرگناڑی ، شکر خان رئیسانی سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے عوام کی خدمت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ، زلزلہ و سیلاب سمیت دیگر قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی مدد ، خوراک کی فراہمی اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اسمبلیوں میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بےروزگاروں کو ہنرمند بنانے کا آغاز کررہے ہیں خواتین کو گھر بیٹھے ہنرمند بناکر برسرروزگار بنانے کیلئے سلائی مشینیں و لیپ ٹاپ فراہم کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید