کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ اٹھ جانا زندگی کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اراکینِ صوبائی کابینہ اور دیگر حکومتی عہدیدار بھی ہمراہ تھے۔