• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئےوسائل بروئے کا رلا ر ہےہیں، ماہ جبین

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر وکیشنل ٹرینگ سینٹر محکمہ سوشل ویلفئر ماہ جبین نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلا رہا ہے ،خصوصی بچے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہے یہ بات انہوں نے انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل چلڈرن اسکول کلی شابو کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل چلڈرن اسکول کی مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اور ادارے کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے کی جانے والی تعلیمی و تربیتی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل چلڈرن اسکول کلی شابو ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے جو قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کو جدید اور منفرد طرزِ تعلیم کے ساتھ مختلف ہنر بھی سکھا رہا ہے اس موقع پر بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کی چیف آرگنائزر پلوشہ حنیف نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی تعلیم و تربیت کے لیے ایسے ادارے امید کی کرن ہیں۔
کوئٹہ سے مزید