• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں میں حوثیوں کے آرمی چیف کی شہادت کی تصدیق

کراچی (نیوز ڈیسک) یمن کے حوثیوں کی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ نے اپنے آرمی چیف کی شہادت کی تصدیق کردی، انصار اللہ کا کہنا ہے کہ میجر جنرل محمد عبدالکریم غمازی کے ساتھ ان کا بیٹا حسین الغماری اور متعدد ساتھی بھی شہید ہوئے، انصار اللہ کے مطابق غزہ جنگ کے دوران یمن پر اسرائیلی بمباری میں یمنی وزیراعظم ، وزیر دفاع ، وزراء ، اہم کمانڈرز اور بڑی تعداد میں شہری شہید ہوئے ۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اگست میں اسرائیل نے صنعا میں فضائی حملے کیے تھے، جن میں حوثیوں کے اعلیٰ فوجی و حکومتی رہنما بشمول چیف آف اسٹاف، وزیر دفاع اور حوثی حکومت کے وزیر اعظم نشانہ بنے۔

دنیا بھر سے سے مزید