• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات ،ڈرائیورکی لاپرواہی کے باعث 11 سالہ بچہ جاں بحق

پشاور (اے پی پی) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں 11سالہ بچہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق سعد ولد اختر ہلال ڈائنا گاڑی کے پیچھے کھڑا تھا کہ گاڑی ریورس ہوئی اور دیوار سے ٹکرا گئی، بچہ گاڑی اور دیوار کے درمیان آ جانے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مٹہ اسٹیشن کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش کو ضروری کاروائی کے بعد آر ایچ سی چپریال منتقل کردیا گیا۔ ڈی ایم او رفیع اللہ مروت نے والدین اور ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ گاڑی ریورس کرتے وقت اردگرد موجود بچوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
پشاور سے مزید