• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکواش فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، سعادت حسن

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری کھیل سعادت حسن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سکواش کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ وہ سکواش ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کررہے تھے جس کی قیاد ت خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ محمد داؤد خان کررہے تھے، چیئرمین ایسوسی ایشن سابق عالمی چیمپئن قمرزمان ، سابق ورلڈ نمبر چار مقصود احمد اور ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سعادت حسن نے سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے داؤد خان‘ قمرزمان اور ان کی پوری ٹیم کی کاؤشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تحسین ہیں وہ کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کو منعقد کرنے میں ایسوسی ایشن کیساتھ بھرپور تعاون کریں اور سکواش کی ترقی کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو سپانسر کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی جائے گی اور صوبہ بھر میں تمام کھیلوں کے فروغ و ترقی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہےگا۔
پشاور سے مزید