• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوریٰ ہمدرد پشاور اور ہمدرد نونہال اسمبلی کا مشترکہ اجلاس

پشاور(جنگ نیوز )ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد نونہال اسمبلی اور ہمدرد شوریٰ پشاور کا مشترکہ خصوصی اجلاس( بحوالہ 28 واں یوم شہادت حکیم محمد سعید )پشاور کے سروسز کلب میں منعقد ہوا ۔اجلاس کا موضوع تھا ’’شہید حکیم محمد سعید اور خدمتِ خلق ‘‘ ۔ا سپیکر شپ کے فرائض اسپیکر شوریٰ ہمدرد پشاور پروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان اور ہمدرد نونہال اسمبلی کی اسپیکر نونہال ایمان شہزاد نے بخوبی نبھائے۔پروگرام کے پہلے حصے میں نونہالان ایمان شہزاد، ارج حسین، ایشمہ مسرور، مومنہ یاسر اور حوریہ ہارون نے حکیم سعید شہید کی خدماتِ انسانیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ حکیم سعید شہید کی زندگی علم، خدمتِ خلق اور انسان دوستی سے عبارت تھی۔ انہوں نے نہ صرف طب و تحقیق بلکہ تعلیم، اخلاق اور کردار سازی کے میدان میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔
پشاور سے مزید