• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، دہشت گردی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک، 4 روز میں 108 طالبان مارے جاچکے

راولپنڈی/پشاور(اے پی پی /نیوزڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام ‘6خوارج ہلاک ‘لکی مروت اور دتہ خیل میں سکیورٹی فورسزکی انٹیلی جنس بنیادپر کارروائیاں‘کمانڈر سمیت 14خوارج جہنم واصل کر دیئے، گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے108خوارج جہنم واصل کئے جا چکے ہیں‘برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستانی سکیورٹی حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ افغان سرحد کے قریب خودکش حملے میں7 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں واقع ایک پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا، جس میں 13 فوجی زخمی بھی ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو ایک قلعے کی دیوار سے ٹکرا دیا جو فوجی کیمپ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا جبکہ دو دیگر حملہ آور کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک کر دیے گئے۔ادھر سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے فورسز پر ناکام خودکش حملہ کیا‘ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں گاڑی پھٹ گئی‘سکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچ مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی‘ فورسزکی بروقت کارروائی سے پانچوں خارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل ہوگئے۔افغان حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ پاکستان نے جمعہ کی رات گئے افغانستان کے اندر فضائی حملے کیے، جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے اور اس طرح اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جس سے سرحد پر دو دن کا سکون آیا تھا۔طالبان کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ "پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور پکتیکا صوبے میں تین مقامات پر بمباری کی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "افغانستان جوابی کارروائی کرے گا۔"ایک صوبائی ہسپتال کے اہلکار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملوں میں دس شہری ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید