• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججوں کی آزادی و دیانت کے تحفظ کیلئے ضابطہ اخلاق میں مجوزہ ترامیم کی متفقہ توثیق

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عدالتی نظام میں شفافیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میںاعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی آزادی و دیانت کے تحفظ کیلئے ضابطہ اخلاق میں ترامیم تجویز کی گئیں اورکمیٹی نے ضابطہ اخلاق میں مجوزہ ترامیم کی متفقہ توثیق بھی کردی۔ اجلاس میں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے اور انصاف کی فراہمی میں بہتری کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے ترجمان ڈاکٹر شاہد حسین کمبوئو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعہ کے روز چیف جسٹس کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وفاقی شرعی عدالت اور تمام ہائی کورٹوں کے چیف جسٹسزنے شرکت کی جبکہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی، اعلامیہ کے مطابق اٹارنی جنرل نے کمیٹی کو جبری گمشدگیوں کے معاملہ پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا،جبکہ بتایا کہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم سے جبری گمشدگیوں کا مسئلہ تقریبا حل ہو گیا ہے جبکہ حکومت اس حوالہ سے شکایات کے ازالے کا جامع نظام لا رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید