پشاور( نیوز رپورٹر )پشتو کے معروف رائٹر ،فنکاراور نامہ نگار سید خالق دادامید انتقال کرگئے ہیں۔ وہ نیب کے سابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سید عظیم داد ایڈوکیٹ ، سید جہانداد اور سید زرداد کے والد جبکہ جسٹس(ر) فضل سبحان کے ماموں تھے ۔ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز انکے آبائی گاوں باز پایاں درہ پلئی ملاکنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعدا نہیں سپردخاک کردیا گیا جبکہ رسم قل کل بروز پیر ادا کی جائی گی۔