• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامٹ ‘اسلامیہ نے گورنمنٹ کالج کو شکست دیدی

پشاور(خصوصی نامہ نگار)پشاور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں اسلامیہ کالج پشاور نے گورنمنٹ کالج پشاور کوہرا دیا۔ گورنمنٹ کالج پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں104رنز بنائے‘عطاء الرحمٰن شنواری نے60اور رومان نے28زنر بنائے۔ اسلامیہ کالج کی طرف سے ثناء اللہ نے چار جبکہ شاہ فصیل بونیری نے دو اور عباس عالم نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں اسلامیہ کالج پشاور نے باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔
پشاور سے مزید