کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء ، رکنِ صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نےکہا ہے کہ سانحہ کارساز ہماری قومی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتا یہ دن اْن سیکڑوں شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے جمہوریت، آئین اور عوامی حاکمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا شہید محترمہ بینظیر بھٹو آمریت کے خلاف مزاحمت کی علامت تھیں پیپلز پارٹی اپنے ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی یہ قربانیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کی بنیاد صرف ووٹ سے نہیں بلکہ عوام کے خون سے رکھی گئی ہے ہم آج بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہیں اور جمہوریت، عوامی حقوق، آزادی اظہار اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔