• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا ئے کارساز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، سربلندجوگیزئی

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہداء، مظلوموں ،محروم و محکموم طبقات کی نمائند ہ جماعت ہے، ملک میں آمریت کے خاتمے ، جمہوریت کے لئے ہمارے کارکنوں نے جانیں نچھاور کردیں پیپلز پارٹی سانحہ کارساز شہدا کو سلام پیش کرتی ہے یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی، سابق صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک ذیشان حسین ،ندیم احمد خان ،ربانی خلجی اوردیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں مقررین نے کہا کہ شہدا سانحہ کارساز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ،جیالوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ جمہوریت کے تذکرے ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ سانحہ کارساز کے زخم آج بھی تازہ ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور صدرمملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں آج بھی ملک میں آئین و جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے شہدا کے خون سے کبھی غداری نہیں کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید