کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)منسٹرول ہیلتھ اینڈ ہائجین مینجمنٹ ورکنگ گروپ سیکرٹریٹ بلوچستان اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام صوبے کی خواتین بالخصوص مالی حوالے سے کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ عبدالناصر دوتانی نے اس ضمن میں گروپ کی صوبائی مینیجر شاہانہ تبسم سے ایک ملاقات کے دوران خواتین کی صحت اور حفظان صحت سے متعلق آگاہی اور ضروری سہولتوں تک رسائی کیلئے مختلف شعبوں کے درمیان تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا گروپ کی چئیرپرسن ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہانہ تبسم نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے کردار کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ گروپ سیکرٹریٹ خواتین اور لڑکیوں کی فلاح کیلئے پالیسی سطح پر مختلف اقدامات کررہا ہے اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر مالی حوالے سے کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی صحت و حفظان صحت کی سہولتوں تک رسائی کی کا خواہاں ہے بعد ازاں دارالامان میں مقیم خواتین اور مختلف اداروں میں زیر تعلیم ذہنی و جسمانی طور پر معذور طالبات میں حفظان صحت کٹس تقسیم کی گئیں۔