• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارالحکومت کے مسائل کانوٹس لیاجائے،پشتونخوا میپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سید شراف آغا نے کہا ہے کہ شہری گیس ، بجلی ، پینے کے صاف پانی اور روزگار سے محروم ہیں حکومت صرف ٹرانسفر پوسٹنگ ، کرپشن ، کمیشن ، میں مصروف ہے ، کوئٹہ میں بدامنی ، اسٹریٹ کرائمز ، منشیات فروشی عام ہوتی جارہی ہے جس کا نوٹس لینا آئی جی پولیس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے انجمن وطن علاقائی یونٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ضلع کوئٹہ کے معاونین غلام اولس یار ، صادق عسکر ، جبار ہمدرد ، نیاز کاکڑ ، تحصیل معاونین راز محمد راز ، حلیم ابدال، علاقائی سیکرٹری الفت خان، حاجی طاہر اچکزئی نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں عبدالرحمٰن صابر علاقائی سیکرٹری، ندیم خان سینئر معاون سیکرٹری،حبیب الرحمن اطلاعات سیکرٹری،شعیب ترین فنانس سیکرٹری، بشیر خان فنانس سیکرٹری،بخت الکوزئی، نور علی خان، آصف جان اور رحمت اللہ معاونین منتخب ہوئے نومنتخب ایگزیکٹوز سے ضلع معاون سیکرٹری غلام اولس یار نے حلف لیاپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ شہر پر مسلط نمائندوں نے عوام سے تمام تر بنیادی سہولیات چھین لی ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ صوبائی دارالحکومت کے مسائل کانوٹس لیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید