• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ بلاتفریق عوام کی خدمت کررہی ہے،حافظ ادریس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ ادریس نے کہا ہے کہ حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کررہے ہیں کچلاک میں جلد صحت ، تعلیم اور دیگر رفاہی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا یہ باتیں انہوں نے بخت محمد کاکڑ کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں سردار سعود خان ساسولی، میر شاہجہاں گرگناڑی، میر شکر خان رئیسانی، حافظ خلیل اللہ بڑیچ، عبدالرحمٰن مریانی، مجیب کاکڑ، ملک اسلم بازئی، بخت خان خلجی اور سید ببرک شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے بخت محمد کاکڑ اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ بلاتفریق عوام کی خدمت کررہی ہے یہ غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے جو پاکستان کے ہر صوبے میں اپنی نمائندگی رکھتی ہے صرف انتخابات کے وقت نہیں بلکہ ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کی خدمت کرتی ہے پارٹی پاکستان کی ترجمان اور بلوچستان میں چادر و چاردیواری کے تحفظ کی علمبردار جماعت ہے۔
کوئٹہ سے مزید