کوئٹہ(خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے بولان میڈیکل ہسپتال کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انور شاہوانی سے ملاقات کی انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی و طبی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں ہسپتال کے مختلف یونٹس کا تفصیلی معائنہ کیا مریضوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی ہسپتال کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال کے ضلعی انتظامیہ سے متعلق تمام مسائل کو ایمرجنسی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔