• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی میں ایک ہزار بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ مکمل کرلی گئی

کوئٹہ( پ ر) یورپی یونین اور یونیسف کے تعاون سے لورالائی میں ایک ہزار بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ مکمل کرلی گئی آٹھ اسکولوں میں ای این ٹی اسپیشلسٹ، ڈینٹسٹ، فزیشن اور دیگر ڈاکٹروں نے بچوں کا معائنہ کیا اور ان کی صحت سے متعلق رہنمائی فراہم کی پروگرام کا دوسرا مرحلہ نوشکی میں پیر سے شروع ہوگا جہاں ایک ہزار بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی جائے گی اس کے بعد یہی سلسلہ گوادر، کیچ اور لسبیلہ میں بھی جاری رکھا جائے گا مکمل پروگرام کے اختتام پر پانچ ہزار سے زائد بچوں کی اسکریننگ مکمل کر لی جائے گی یہ منصوبہ نہ صرف بچوں میں صحت عامہ، صفائی اور بنیادی طبی شعور کو فروغ دے گا بلکہ مستقبل کی ایک صحت مند اور باشعور نسل کی تشکیل میں سنگِ میل ثابت ہوگا محکمہ تعلیم کے حکام نے کہاہےکہ صوبے کے بچوں کو معیاری تعلیم اور بہتر صحت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید