• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم نذیراور وہاب بلوچ کی بازیابی یقینی بنائی جائے،اہلخانہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) لاپتہ طالب علم نذیر بلوچ اور وہاب بلوچ کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی گمشدگی سے ان کے خاندان اذیت میں مبتلا ہیں ان کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ 16 اور 17 اکتوبر کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر واقع عیسیٰ نگری میں فورسز نے مبینہ طور پر رات گئے نذیر بلوچ اور وہاب بلوچ کے رہائشی کمروں پر چھاپہ مارااور دونوں کو اپنے ساتھ لے گئیں تاحال ان سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں انہوں نے کہا کہ 17 سالہ وہاب بلوچ کا تعلق سردشت کلانچ پسنی سے ہے اور وہ ایف ایس سی کا طالب علم ہے جو کوئٹہ میں اکیڈمیوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آیا تھا اور اس کا معمول اکیڈمیوں و لائبریریوں میں پڑھنا اور جامعات میں داخلہ لینے کیلئے تیاری کرنا ہے جبکہ نذیر بلوچ کا تعلق مستونگ کے علاقے اسپلنجی سے ہے اور وہ سول اسپتال کوئٹہ میں بی ایس نرسنگ میں فرسٹ سیمسٹر کا طالب علم ہےانہوں نے ھکام سے مطالبہ کیاکہ دونوں طالب علموں نذیر بلوچ اور وہاب بلوچ کی بازیابی جلد یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید