صنعا (اےایف پی)یمن میں حوثی باغیوں نےاقوام متحدہ کی عمارت میں گھس کر عملےکے20 افرادکو حراست میں لے لیا ہے جن میں5 مقامی اور 15 غیر ملکی شامل ہیں، اقوام متحدہ کےمطابق وہ گرفتار عملے کی رہائی کیلئے متعلقہ رکن ممالک اور یمنی حکومت سےرابطے میں ہے۔ یمن میں اقوام متحدہ کے دفتر کےمطابق باغیوں نے ہفتے کو صنعاء میں انکی عمارت پر چھاپاہ مارا اور عملے کے 20 افرادکو حراست میں لے لیا ۔اقوام متحدہ حوثی فورسز کے اس عمل کو غیرقانونی قراردیا ہے۔