• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ دور میں پریس پر قدغن، پینٹاگون نے درجنوں صحافیوں کو داخلے سے روک دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ دور میں پریس پر نئی قدغن، پینٹاگون نے درجنوں صحافیوں کو داخلے سے روک دیا۔ نئے سخت پریس ضابطے پر دستخط سے انکار کرنے والے صحافیوں کے اجازت نامے منسوخ کر دئیے گئے۔ نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ اور سی بی ایس نیوز جیسے بڑے اداروں کی 80 سالہ روایتی رسائی ختم ہوگئی۔ نئی پالیسی کے تحت غیر منظور شدہ معلومات رپورٹ کرنا ممنوع قرار، صرف 14 صحافیوں نے شرائط قبول کیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں صحافیوں اور وزارتِ دفاع کے درمیان شدید تنازع کے بعد درجنوں دفاعی رپورٹرز کو پینٹاگون میں داخلے سے روک دیا گیا ہے، کیونکہ انہوں نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی جانب سے نافذ کردہ نئے پریس ضابطے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس پالیسی کے تحت صحافیوں کو صرف وہی معلومات رپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو حکومت نے باضابطہ طور پر جاری کی ہوں، یہاں تک کہ غیر خفیہ تفصیلات بھی بغیر اجازت شائع نہیں کی جا سکتیں۔ نتیجتاً نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ اور سی بی ایس نیوز جیسے بڑے اداروں کی 80سالہ روایتی رسائی ختم ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید