• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کو کہہ دیا اسرائیل کو تسلیم کرنیکا سوچنا بھی نہیں ‘ فضل الرحمٰن

بھکر(نیوزڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو کہہ دیا ہےکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں ورنہ ہمارے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا‘مدارس کے خلاف پروپیگنڈااورانہیں توڑنے کی سازش کی جارہی ہے‘پہلے پانچ وفاق المدارس پر اعتراض تھا اب درجن بھر کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔پنجاب کے شہر بھکر میں اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں میں فتنےپیدا کیےجارہےہیں، فتنوں کا خاتمہ امت کی ذمہ داری ہے‘بہت سےشعبوں میں کام کرنےکی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نےہزاروں فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنایا‘اتنے بڑے جرائم کے بعد آپ کہہ رہےہیں کہ اسرائیل کوتسلیم کیا جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے معاشرے میں امت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی‘ گریٹر اسرائیل کا اعلان فلسطین کو ختم کرنے کا اعلان ہے۔
اہم خبریں سے مزید