• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کا انتخاب نہ ہوسکا

کراچی( سید محمد عسکری) نوابشاہ میں قائم پیپلز میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائینسز برائے خواتین کے لیے مستقل وائس چانسلر کی تلاش کا معاملہ کچھ عرصے کے لیے ٹل گیا ہے۔ جمعہ کو چیئرمین سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں تلاش کمیٹی نے وی سی کے عہدے کے لیے 10 امیدواروں سے انٹرویوز کیے تاہم ان امیدواروں میں سے صرف ایک ہی امیدوار 50 فیصد نمبر حاصل کرپایا باقی 9 امیدواروں کے نمبر 50 فیصد سے کم رہے جس پر طے کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو 50 فیصد سے زائد نمبر لانے والے تین ناموں کا پینل بھیجنا ضروری ہوتا ہے اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائینسز برائے خواتین میں صرف ایک ہی امیدوار 50 فیصد نمبر حاصل کرسکا چنانچہ وی سی کی آسامی کو دوبارہ مشتہر کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید