کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو انتخابی فائدے کیلئے سعودیہ اور انڈونیشیا سے تعلقات بہتری کی کوشش میں ہیں۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نومبر 2026 کے انتخابات سے قبل دو اہم مسلم ممالک سے معاہدے چاہتے ہیں۔ دونوں بڑے مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر آنا خطے میں بڑی پیش رفت سمجھی جائے گی۔ عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو آئندہ سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل سعودی عرب اور انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے سرگرم ہیں۔