• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر میں سیز فائر کا اعلان دو طرفہ بصیرت کا مظہر ہے، ناصر جنجوعہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ قطر میں سیز فائر کا اعلان دو طرفہ بصیرت کا مظہر ہے اور یہ تلخی ختم کرنے کا پہلا قدم ہے دونوں طرف کی لیڈرشپ کا مائنڈ سیٹ لڑائی سے گریز ظاہر کرتا ہے اکستان اور افغانستان کو وسیع النظر انداز اپنانا چاہئے کیونکہ تاریخ نے بار بار پڑوسی تعلقات کی اہمیت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں اب ضروری ہے افغان حکومت علماء کے ساتھ مل کر فتویٰ جاری کرے کہ پاکستان کے خلاف جہاد کرنا صحیح نہیں ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ افغانستان میں امریکہ کی ناکامی اور خطے میں طاقتوں کے مقابلے کے باوجود اللہ نے ہمیں قائم رکھا، اور پاک افغان عوام کا آپس کا پیار حکومتوں کے اختلافات سے بالاتر ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے کیا ۔ناصر جنجوعہ نے مزیدکہا کہ امریکہ اور نیٹو ہم پر الزام لگاتا رہا کہ ہم ڈبل گیم کھیل رہے ہیں جبکہ اب دنیا کو اندازہ ہوگیا ہے کہ ہم ڈبل گیم نہیں کر رہے تھے۔ ناصر جنجوعہ نے بھارت کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت افغانستان کو غلط استعمال کر کے ہمارے خلاف سازشیں کر رہا ہے اس لئے باہمی بات چیت اور باہمی احترام ہی واحد حل ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور افغانستان کو بھائیوں کی طرح رہنا چاہئے، غلطیوں کو مانتے ہوئے باہمی عزت کی فضا قائم کی جائے ۔
اہم خبریں سے مزید