لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندرا دویویدی نے کہا ہے کہ آپریشن سیندور اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا اور اس کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جارہا ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندرا دویویدی نے یہ دھمکی اترکھنڈ کے سرحدی ضلع پٹھوراگڑھ میں دی جہاں وہ دیوالی کے موقع پر فوجیوں سے ملاقات کے لئے گئے تھے۔ انہوں نے ہا کہ دوسرا مرحلہ زمینی، فضائی اور انٹیلی جنس کوآرڈینیشن پر مبنی ہوگا جب کہ یہ آپریشن شمالی اور مشرقی علاقوں میں بیک وقت جاری رکھا جائے گا۔