برسلز(جنگ نیوز)یورپ بھی غیر قانونی افغانوں کونکالنے پر ایک ہوگیا،غیرقانونی افغانوں کو ہر حال میں واپس بھیجا جائے، 20 یورپی ممالک کا ای یو کمیشن کو خط، واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے،طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں،مشترکہ خط ،20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہےکہ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے بتایا ہے کہ20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اینیلیئن کے مطابق یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں۔