• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی JF-17 کی آذربائیجان تک نان اسٹاپ کامیاب پرواز

راولپنڈی (اے پی پی)پاک فضائیہ کا دستہ جدید ترین جے ایف 17تھنڈربلاک تھری لڑاکا طیاروں کے ہمراہ دو طرفہ فضائی جنگی مشق انڈس شیلڈ الفا میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گیا ہے۔ اتوار کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان میں اپنے ہوم بیس سے آذربائیجان تک بغیر رکے اپنا سفر مکمل کیا، اس دوران پاک فضائیہ نے فضا سے فضا میں طیاروں میں ایندھن بھرنے کے آپریشنز انجام دیئے۔
اہم خبریں سے مزید