پیرس(اے ایف پی) فرانس کے سابق صدر نکولس سارکوزی فنڈنگ کیس میں منگل کو پیرس کی ’لاسانتے ‘جیل منتقل کردیاجائیگا۔سرکوزی پراپنی 2007 کی صدارتی مہم کیلئے لیبیا کے رہنمامعمر قذافی سے فنڈ لینےکاالزام ہےجس پر انہیں ستمبر میں سزاسنائی گئی تھی۔ سرکوزی نےفیصلے کو ناانصافی قرار دیا ہے، جیل عملے کے مطابق انہیں یگرقیدیوں سے دوررکھنے کیلئے9مربع میٹر کے ایک الگ سیل میں رکھا جائے گا۔ یہ واضح نہیں کہ وہ کتنے عرصے تک جیل میں رہیں گے۔