• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ڈبلیو پی، 315 ارب روپے کے 18 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد(کامر س رپورٹر) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے صحت ، اعلی ٰ تعلیم ، زراعت ، توانائی اور ٹرانسپورٹ سمیت 315ارب روپے سے زائد مالیت کے 18ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ،سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، سی ڈی ڈبلیو پی نے280ارب روپے مالیت کے 6 میگامنصوبے حتمی منظوری کیلئےایکنک کو بھیج دیئے ، زراعت کو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے سی ڈی ڈبلیو پی نے جدید ٹیکنالوجی، قدر میں اضافے اور موسمیاتی استحکام کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دی،پنجاب ریزیلینٹ اینڈ انکلیو سیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن منصوبہ جس کی مالیت68.67ارب ہے، حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیج دیاگیا یہ منصوبہ ورلڈ بینک اور حکومتِ پنجاب کے اشتراک سے زرعی شعبے میں کلائمٹ اسمارٹ اور کمیونٹی بیسڈ زراعت کو فروغ دے گا، زرعی شعبے میں ہی نیشنل پروگرام برائے اینیمل ڈیزیز سرویلنس اینڈ کنٹرول (مالیت 7.35ارب روپے )کی منظوری دی گئی تاکہ مویشیوں کی بیماریوں کی نگرانی اور برآمدی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔پنجاب کلائمٹ ریزیلینٹ اینڈ لو کاربن ایگریکلچر مکینائزیشن پروجیکٹ جس کی لاگت 36.12 ارب روپے ہے یہ منصوبہ بھی حتمی منظوری کیلئےایکنک کو بھیج دیا گیا۔ گورننس اصلاحات کے تحت پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیونس پروگرام (مالیت 3.08 ارب روپے)پر غور کیا گیا، صحت کے تین منصوبے منظور کیے گئے جن میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام (2.17 ارب روپے)، بچوں کی صحت کی سہولتوں میں توسیع جنوبی پنجاب (6.40ارب روپے) اور انسولین فار لائف و ڈی-ٹاک (1.39 ارب روپے) شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید