کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کچھی حاجی شہر میں مسلح افراد کا لیویز تھانے پر حملہ آگ لگا کر فرار ہو گئے لیویز کے مطابق کچھی کے علاقے حاجی شہر میں لیویز تھانے پر گزشتہ روز مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے تھانے کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ریکارڈ اور فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز بھاری نفری نے موقع پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فائر بریگیڈنے آگ پر قابو پایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔