• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکن اسمبلی رحمت صالح کا چھوٹا بھائی شہید

کوئٹہ/پنجگور( اسٹاف رپورٹر/نامہ نگار)پنجگور چتکان میں گاڑی پر نامعلو م موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا چھوٹا بھائی جاں بحق ہوگیا ۔ولید صالح کو گاڑی میں بازار سے گھر آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی،پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں رہائشی پذیر نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ اورر ضلعی چیئر مین عبدالمالک صالح کا جھو ٹا بھائی ولید صالح اتوار کو گاڑی میں بازار سے جسے ہی گھر کے سامنے پہنچا تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں ولید صالح موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپر یشن شروع کر دیا۔ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے ولید صالح بلوچ کی شہادت کی خبر سن کر پنجگور کی فضاء سوگوار ہوگئی اور بڑی تعداد میں شہری رحمت صالح بلوچ کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔
اہم خبریں سے مزید