کراچی (نیوز ڈیسک) جاپان میں پہلی خاتون وزیرِاعظم کی راہ ہموار، حکمران جماعت اور اپوزیشن اتحاد پر متفق، لبرل ڈیموکریٹک رہنما تاکائچی وزارتِ عظمیٰ دوڑ میں پھر شامل، ایل ڈی پی اور جاپان انوویشن پارٹی کا نیا اتحاد پیر کو متوقع ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں تاریخی سیاسی پیش رفت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں کیونکہ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور دائیں بازو کی جاپان انوویشن پارٹی (جِپ) ایک نئے سیاسی اتحاد پر متفق ہونے جا رہی ہیں۔