کوئٹہ (آئی این پی)مستونگ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ضیا الحق ابابکی پر قاتلانہ حملہ ،محفوط رہے ،دو نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے فائرنگ کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ضیا الحق ابابکی پر قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ بال بال بچ گئے ۔ پولیس کے مطابق عزیزآباد میں گھر کے سامنے ضیا الحق ابابکی پر دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی، ضیا الحق فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔