• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شہرمیں کارڈیالوجی، نیورولوجی، پیڈز اورڈائیلسیز سینٹرز قائم ہونگے، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہر شہر میں کارڈیالوجی، نیورولوجی، پیڈز اور ڈائیلسیز سینٹرز بنائے جا رہے ہیں -کینسر کے کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں کیا جائے گا-خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین بورڈ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے زیر تعمیر نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا-اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان، ڈاکٹر عدنان خان، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، پروفیسر زیبا، محمد علی و دیگر افسران موجود تھے-
لاہور سے مزید